ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کووڈ-19 ویکسن : پہلے مرحلے میں مینگلور میں 40ہزار افراد کو اور اُڈپی میں 14ہزار لوگوں کو دیا جائے گا انجکشن

کووڈ-19 ویکسن : پہلے مرحلے میں مینگلور میں 40ہزار افراد کو اور اُڈپی میں 14ہزار لوگوں کو دیا جائے گا انجکشن

Mon, 14 Dec 2020 19:30:16    S.O. News Service

منگلورو:14؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) جنوری کے پہلے یا دوسرے ہفتہ میں کووڈ-انجکشن دکشن کنڑا ضلع پہنچنےکے امکانات ہیں، پہلے مرحلےکے طورپر ضلع  کےصحت عامہ محکمہ کے  40ہزارعملے کو انجکشن لگانے کا منصوبہ تشکیل دیاگیا ہے، اسی طرح اُڈپی میں  پہلے مرحلے میں 14 ہزار لوگوں کو انجکشن دیا جائے گا۔

صحت عامہ عملے کی جو فہرست تشکیل دی گئی ہے اس میں سرکاری اور پرائیویٹ طبی عملے کو ترجیح دی گئی ہے، صحت عامہ محکمہ کے افسران ، نرسس، ڈاکٹرس ، گروپ ڈی کا عملہ ، ایمبولنس کا عملہ شامل ہے۔ ان سبھی کوویکسن دینے  کے لئے ضلع صحت عامہ محکمہ نے تیاری مکمل کرلی ہے۔ ویکسن دینے کے لئے ضلع میں 4667 ویکسنیٹر کی نشاندہی کی گئی ہے۔ البتہ انہیں تربیت دینا باقی ہے، جس کے لئے بنگلورو سے ماسٹر ٹرینیر آنے والے ہیں۔

ویکسن سپلائی کے لئے سواری ، ڈیپ فریجر ، واک ان کولر وغیرہ تیار ہیں، بچوں کو دئیے جانے والے ویکسن پروگرام کو استعمال کئے جانے والی سہولیات کو یہاں بھی استعمال کئے جانےکی صحت عامہ کے افسر ڈاکٹر رام چندر بائری نے جانکاری دی ہے۔

پہلے مرحلہ میں ویکسن لگانےکا کام ہونے کے بعد دوسرے مرحلےمیں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے پولس ، حفاظتی عملہ  اور  میونسپالٹی عملے کو ویکسن لگایا جائے گا۔ تیسرے مرحلے میں 50سے زائد عمر والے بزرگوں کو ویکسن دیا جائے گا۔ مگر ابھی تک دوسرے اور تیسرے مرحلے میں کتنے لوگوں کو ویکسن لگایا جائے گا اس تعلق سے کوئی ہدایات جاری نہیں ہوئے ہیں۔

ضلع میں فی الحال روزانہ 25-30کووڈکے معاملات  سامنے آرہے ہیں، نوراتری اور دیوالی کے موقع پر عوامی ہجوم کی وجہ سے معاملات میں اضافہ نظر آرہاہے۔ مگر عوام کو چاہئے کہ آئندہ کے کچھ اور  مہینے پیشگی اقدامات پر عمل کریں ۔

اُڈپی میں 14ہزار لوگوں کو ویکسن : اُڈپی ضلع میں پہلے مرحلےمیں 40ہزار افرادکو کوویڈ ویکسن لگائے جانےکی ضلع ڈپٹی کمشنر جی جگدیش نے جانکاری دی ہے۔ حکومتی ہدایات کے مطابق پہلے مرحلے میں سرکاری اور پرائیویٹ طبی میدان میں کام کرنے والے عملے کو ویکسن لگایا جائے گا۔ ویکسن کو محفوظ رکھنے کے لئے ڈی ایچ اؤ دفتر کے قریب ایک عمارت کا انتظام کیاگیا ہے۔ ضلع انتطامیہ اور محکمہ صحت عامہ کی نگرانی میں پیشگی تیاریاں جاری ہیں۔


Share: